About

About Mehfil e Islam

محترم قارئین کرام فتاویٰ رحیمیہ اردو میں فقہ کی وہ کتاب ہے جوھند و پاک کے علماء و مفتیان کرام میں نہایت مقبول ترین ہے. بہت سے علماء اس کے حوالہ سے آپ کے مسائل کے جوابات دیتے ہیں۔

اس کے مصنف حضرت مفتی عبد الرحیم لاجپوریؒ کو جس طرح اللہ تعالیٰ نے علم وفضل کی دولت بخشی تھی اسی طرح خاندانی شرف بھی عطا فرمایا کہ آپ کا سلسلہ نسب چھبیس 26 واسطوں سے محبوب سبحانی سیدنا عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ تک پہنچتا ہے۔

ہم حضرت مفتی صاحبؒ کا ادارہ “مکتبہ رحیمیہ” کی جانب سے حاضرِ خدمت ہیں، ہم حضرتؒ کی تصنیف “فتاویٰ رحیمہ” اور دیگر معتبر کتابوں سے “اسلام یوٹوب چانل “اور “محفلِ اسلام ویب سائٹ “کے ذریعے روزانہ ایک دو مسائل اور ان کے تسلی بخش جوابات پیش کر تے ہیں، اس کے علاوہ دیگر اسلامی اوڈیو، ویڈیو، اور مضامین بھی انشاء اللہ آپ کی خدمت میں پیش کرتے رہنگے۔

لہٰذ اگر آپ اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہتے ہوں تو ہمارے یوٹوب چانل کو Subscribe کیجئے اوراپنے حلقہ میں زیادہ سے زیادہ شیر کیجئے۔۔ جزاک اللہ۔

احقر : سیّد عتیق الرحمٰن (سیّدؔ راندیری) خادم: مکتبہ رحیمیہ، راندیر، سورت۔

Sharing is caring!