Fatawa Rahimiyah Urdu : فال نکالنا اور نجومی کے پاس جانا

Fatawa Rahimiyah Urdu

Fatawa Rahimiyah Urdu | فال نکالنا

فال نکالنا اور نجومی کے پاس جانا

سوال – عملیات کی بہت سی کتابوں میں فالنامے ہوتےہیں، جیسے دیوان حافظ تو ایسے فالنا مے سے فال نکالنا کیساہے؟ کیا اس سے ایمان میں خرابی آئےگی؟۔

الجواب – نیک فالی لی جاسکتی ہے، اس کو یقینی چیز نہ سمجھا جائے البتہ نجومی اور کاہن کے پاس جا کر فال نکلوانا اور ان سے غیب کی باتیں پوچھنا گناہ گبیرہ ہے، حدیث میں اس پر سخت وعید آئی ہے،

مشکوٰۃ شریف میں ہے: عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من اتی کاھناً فصدقہ بما یقول…. فقد بری مما انذل علیٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص نجومی کے پاس گیا اور اس کی بات کی تصدیق کی، پس تحقیق کہ وہ اس چیز سے بیزار ہوا جو محمدﷺ پر اتاری گئی۔ (مشکوٰۃ شریف صفحہ 393 باب الکہانۃ)

مظاہرحق میں ہے : بیزار ہوا یعنی کافر ہوا یہ محمول ہے حلال جاننے پر یا تغلیظ وتشدید ہے اوپر کرنے ان شنایع کے۔ (مظاہر حق صفحہ 30 جلد 4) فقظ واللہ اعلم بالصواب۔ Fatawa Rahimiyah

فتاویٰ رحیمیہ | جلد اول | کتاب الایمان والعقائد | صفحہ 263

غورطلب:

حیرت کی بات ہے کہ اس دور میں نجومی اور کاہنوں کے ماننے والے بجائےکم ہونے کے اور بڑھ گئے ہیں، اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے نئے طریقے ایجاد کر لئے گئے ہیں،

اب کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سے اور ٹی وی کی مدد سے اسے عام کیا جا رہاہے،نجومیوں نے اپنے آفس کھول رکھے ہیں، اور لوگ اسے جدید ٹکنالوجی سمجھ کر استعمال کر رہے ہیں، ٹی وی پر نام کا عدد نکالنے والے اور ستاروں کی چال کو دیکھ کر آپ کا مستقبل بتانے کے دعوہ کرنے والوں سے اب ہوشیار ہو جائیے، یہ آپ کو کفر تک پہونچا سکتے ہیں،

حدیث کی رو سے ان کے پاس جانا، اور ان کی بات کو صحیح سمجھنا کفر ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اور تمام امت کو ان فتنوں سے محفوض رکھے…آمین۔

أحقر الأنام سید عتیق الرحمٰن عفا الله عنه (سیدؔ راندیری)

Mazeed : Fatawa Rahimiyah urdu

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *