Dua e Anas Bin Malik
Download PDF | Dua e Anas Bin Malik
دشمن کے شر سے بچنے کیلئے
دعاء انس بن مالک
( جو صبح کے وقت یہ دعا کرے گا اس کو تکلیف پہنچانے پر کوئی قادر نہیں ہو سکے گا )
♥
بسم الله الرحمن الرحیم
حدیث عمربن ابان سے روایت کی گئی ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ حجاج نے مجھے انس بن مالک رضي الله عنه کو لانے کے لئے بھیج دیا اور میرے ساتھ کچھ گھڑسوار اور کچھ پیادے تھے۔
چنانچہ میں ان کے پاس آیا اور آگے بڑھا تو میں نے دیکھا وہ اپنے دروازے پر پاؤں پھیلا کر بیٹھے ہوئے تھے۔
میں نے ان سے عرض کیا: امیر کا حکم مان لیں، امیر نے آپ کو بلایا ہے۔
فرمایا: کون ہے امیر؟
میں نے عرض کیا: حجاج بن یوسف۔
فرمایا: اللہ اس کوذلیل کرے تمہارے امیر نے سرکشی، بغاوت اور کتاب وسنت کی مخالفت کی ہے، لہٰذا الله تعالی ان سے انتقام لے گا۔
میں نے کہا: تقریر کومختصر کر اور امیر کے حکم کا جواب دے۔
تو وہ ہمارے ساتھ چلے آئے۔
جب حجاج کے پاس آئے تو حجاج نے پوچھا: کیا توانس بن مالک ہے؟
فرمایا: جی ہاں۔
حجاج نے کہا: کیا تو ہے وہ شخص جو مجھے گالیاں اور بددعائیں دیتا ہے؟
فرمایا: جی ہاں! یہ تو میرے اور تمام مسلمانوں پر واجب ہے، کیونکے تو اللہ اور اسلام کا دشمن ہے تو نے اللہ کے دشمنوں کی عزت افزائی کی ہے اور اللہ کے دوستوں کو ذلیل کیا ہے۔
حجاج نے کہا: معلوم ہے میں نے تجھے کس لئے بلایا ہے؟
فرمایا: نہیں معلوم۔
حجاج نے کہا: میں تجھے بری طرح قتل کرنا چاہتا ہوں۔
فرمایا: اگر میں تیری بات کے صحیح ہونے کا یقین رکھتا تواللہ کو چھوڑ کر تیری عبادت کرتا اور رسول اللہ کے فرمان میں شک کرتا کہ انہوں نے مجھے ایک دعا سکھائی تھی اور فرمایا تھا کہ ”جو بھی صبح کے وقت یہ دعاء کرے گا اس کو تکلیف پہنچانے پرکوئ شخص قادرنہیں ہو سکے گا اور نہ کسی کو اس پر قدرت حاصل ہوسکتی ہے اور میں آٰج صبح یہ دعاء کر چکا ہوں۔
حجاج نے کہا: میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے وہ دعا سکھائیں۔
فرمایا: تو اس کا اہل نہیں ہے۔
حجاج نے کہا: اس کو راستہ دو یعنی چھوڑ دو اس کو۔
جب حضرت انس بن مالک رضي الله عنه نکلے تو دربان نے حجاج سے کہا: اللہ امیر کو دستگی پر قائم رکھے۔ آپ تو کئی دنوں سے ان کی تلاش میں تھے، جب ان کو پا لیا تو ان کو چھوڑ دیا؟
حجاج کہنے لگا: اللہ کی قسم میں نے ان کے کندھے پردوشیر دیکھے۔ جب بھی میں ان سے گفتگو کرتا تھا وہ میری طرف رخ کرتے تھے (جیسے میرے اوپرحملہ کرنا چاہتے ہوں)۔ تو اگر میں ان کے ساتھ کچھ کرتا تو میرا کیا حال ہوتا؟
پھر جب حضرت انس بن مالک (رضي الله عنه) کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے وہی دعاء اپنے بیٹے کو سکھائی .
Dua e Anas Bin Malik
آپ اس دعا کو نیچے دئے گۓ لنک سے ڈونلوڈ کر سکتے ہیں. ↓