Surah al Mulk PDF
Surah al Mulk PDF with Fazaail
♥
یہ سورت مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی، اور اپنے مضمون کے لحاض سے بڑی اہمیت اور فضیلت والی ہے۔ اس سورت کو تبارک، مانعہ، منجیہ اور واقیہ بھی کہا جاتا ہے۔
احادیث
حدیث ا : حضرت ابن مسعود( رضي الله) سے روایت ہے کہ اس سورت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہم مانعہ یعنی عذاب الِہی سے روکنے والی سورت کہتے تھے۔ [طبرانی]
حدیث ۲ : حضرت ابن عباس ( رضي الله) سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک شخص سے کہا کہ کیا میں تمہں ایک ایسی حدیث کا تحفہ نہ دوں جس سے تم خوش ہو جاؤ، اس نے کہا ہاں کیوں نہیں، حضرت ابن عباس ( رضي الله) نے فرمایا کہ سورۂ ملک تم خود بھی پڑھو اور اپنے اہل وعیال اور اپنے گھر کے تمام بچوں اور پڑوسیوں کواس کی تعلیم دو، کیونکہ یہ سورۃ نجات دلانے والی ہے، اور قیامت کے دن اپنے رب کے پاس اپنے پڑھنے والے کے لئے جنگ کرےگی اور آتش جہنم سے بچانے کا مطالبہ کرے گی اور اس کے ذریعہ اس کا پڑھنے والا عذاب قبر سے نجات پائےگا۔ [ترمذی]
فضائل:
چاند دیکھ کر اگر اسے پڑھا جائے تو مہینہ کے 30 دنوں تک وہ سختیوں سے محفوظ رہے گا، اس لئے یہ 30 آیتیں تیس دنوں کے لیے کافی ہیں۔
اگر کوئی شخص سوتے وقت اس سورت کو ایک مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے تواِنشاء اللہ اس سورت کی برکت سے وہ قبر کے عذاب سے محفوض رہےگا، عالم سکرات میں ذرا بھی تکلیف نہ ہوگی، قیامت کے دن حضور ﷺ اس کی شفاعت کریں گے، اس لیے اگر اس سورت کو گیارہ روز تک بعد نمازِ ظہر پڑھ کر اللہ کے حضور کسی مرحوم شدہ آدمی کی مغفرت کے لیے دعا کی جائے تو انشاء اللہ دعا قبول ہوگی اور مرحوم کو اللہ تعالیٰ راحت نصیب فرمائےگا، اور اس سے عذاب قبر ٹل جائےگا۔
Click the button below to download | ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں