Taraweeh ke Masaail
Taraweeh ke Masaail Urdu : Fatawa Rahimiyah
♥
ناجائز تجارت کرنے والا امامت کے قابل نہیں
سوال – ذیل میں مذکورہ الصفات کے پیچھے تراویح صحیح ہے یا نہیں؟ (1) خلاف سنت داڑھی رکھنے والے کے پیچھے (2) سرکاری ملازم یا اسلول کے ٹیچر (تعلیم دینے والے) حافظ کے پیچھے (3) دکاندار ہو یعنی سودی رقم سے بلیک مارکیٹ کرتا ہو، ناجائز طریقہ سے تجارت کرتا ہو اس کے پیچھے تراویح صحیح ہے یانہیں؟
الجواب – خلاف سنت داڑھی والا، سودی معاملہ کرنے والا اور ناجائز طریقہ سے تجارت کرنے والا شخص امامت کے قابل نہیں ہے، اس کے پیچھے نماز مکروہ ہے، لیکن حاضرین میں سے کوئی دوسرا شخص ایسا بھی نہ ہوتو تنہا پڑھنے کے بجائے ایسے امام کے پیچھے پڑھ لینی چاہئے، کیونکہ جماعت کی بڑی فضیلت اور تاکید ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب۔
فتاویٰ رحیمیہ | جلد ششم | مسائل تراویح | صفحہ 187 – 188
♥
Mazeed : Fatawa Rahimiyah | Namaz Ke Masaail | Mehfil e Shayari