Fatawa Rahimiyah Urdu
Fatawa Rahimiyah Urdu : Mareez Ki Namaz
♥
سوال – بیمار آدمی مسجد میں آکر باجماعت نماز پڑھتا ہے مگر بیٹھ کر پڑھتا ہے، اس کا کیا حکم ہے، آیا جائز ہے یا ناجائز؟
الجواب – جو مریض قیام سے عاجز ہے یعنی اگر قیام کرے تو گرجانے یا مرض کے بڑھ جانے یاجلد اچھانہ ہونے کا اندیشہ ہو یا بے حد تکلیف ہوتی ہو اس کے ئے بیٹھ کر نماز پڑھ نا جائز ہے، لیکن اگر کھڑے رہنے کی استطاعت ہے تو بیٹھ کر پڑھنا جائز نہیں ہے، اگر تھوڑی دیر کھڑا رہ سکتا ہو تو اتنی دیر کھڑا رہے یہاں تک کہ اگر کھڑے ہو کر تکبیر تحریمہ کہنے کی طاقت ہو تو تکبیر تحریمہ کھڑا ہو کر کہے پھر بیٹھ جائے، بعض مریض کھڑے ہوتے ہیں پھر بھی بیٹھ کر تکبیر تحریمہ کہتے ہیں یہ جائز نہیں ہے، درمختار میں ہے: وان قدر علی بعض القیام …الخ ۔ فقط واللہ اعلم بالصواب۔
فتاویٰ رحیمیہ | جلد پنجم | باب صفۃ الصلوٰۃ | صفحہ 20-21
♥
Mazeed : Fatawa Rahimiyah