Fatawa Rahimyah
Fatawa Rahimyah
♥
وتر پڑھنے والے کے پیچھے تراویح پڑھنا
سوال – امام صاحب نے غلطی سے سولہ 16 رکعت تراویح کے بعد وتر شروع کردئے اور مقتدی بہ نیت تراویح شامل تھے، سلام کے بعد کہا کہ امام صاحب نے غلطی کی پھر بقیہ چار رعت تراویح پڑھائی ، اب دریافت طلب یہ ہے کہ وتر ہوئے یا نہیں؟ امام صاحب کہتے ہیں کہ وتر احتیاطاً لوٹا لو اس صورت میں پہلے وتر معتبر نہ تھے، امام نے دوبارہ وتر پڑھائے۔
الجواب – مذکورہ صور ت میں امام صاحب کی پہلی وتر نماز معتبر ہے مگر مقتدی کی نہ پہلی وتر نماز معتبر ہے اور نہ دوسری کیونکہ پہلی مرتبہ میں نماز وتر کی نیت نہ تھی، اور دوسری مرتبہ میں اگر چہ وتر کی نیت تھی مگر وتر پڑھے ہوئے کی اقدا کی گئی اس لئے یہ بھی معتبر نہیں۔
فتاویٰ رحیمیہ | جلد ششم | مسائل تراویح | صفحہ 188
♥
Mazeed : Fatawa Rahimiyah | Namaz Ke Masaail