Islami Waqiat Urdu – Islamic Story in Urdu
Islami Waqiat Urdu
♥
ماں کی دعا کا اثر: عجیب واقعہ
♥
پروفیسر ڈاکٹر نور احمد صاحب لکھتے ہیں: کافی سال قبل میں اپنی والدہ صاحبہ کو جو راجن پور میں بیمار تھیں دیکھنے کیلئے جایا کرتا تھا، ایک دن جمعہ کے دن میں نے والدہ صاحبہ کی خدمت میں حاضری دی، واپسی پر دعا کی درخواست کی تو بڑی دعائیں دیں۔
واپسی پر دریائے سندھ پار کرنے کے بعد ایک بہت بڑی نہر جو تقریباً 20 فٹ گہری اور 30 فٹ چوڑی پانی سے لبالب بھری ہوئی بہہ رہی تھی، جمعہ کی نماز کا وقت ہو چکا تھا، گاڑی کھڑی کر کے ڈرائیور تو وضو کر کے نماز میں شریک ہو گیا، میں نے استنجاء کیا اور نہر کے کنارے بیٹھ کر وضو کر رہا تھا کہ اچانک نہر کا کنارہ جو شاید نیچے سے پانی نے کھوکھلا کردیا تھا پانی میں گرا اور میں نہر کے اندر گر گیا، ایک دوڈوبکیاں آئیں میں نہر کے وسط میں پہنچ گیا، کیونکہ میں تیرنا نہیں جانتا تھا اس لئے ڈوبکیاں آنی شروع ہو ئیں اور سر چکرانے لگا، میں نے شور مچایا مگر سوائے جانوروں کے جو نہر کے کنارے بیٹھے تھے کوئی اور تھا ہی نہیں۔
میراڈوب جانا یقینی ہوگیا، میں نے ایک ہاتھ دیکھا جس نے مجھے پکڑا اور نہر کے درمیان سے گھسیٹ کر نہر کے کنارے پر کردیا، اب نہر سے نکلنا بہت مشکل تھا، خیر بڑے ذکرواذکار کئے، کئی دفعہ زور لگایا اور آخر میں نہر سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا، کپڑے سارے گیلے ہوگئے، کیچڑ لگ گئی، اسی حالت میں نماز کی آخری رکعت مل گئی، تمام مسجد والوں نے میری حالت دیکھ کر حیرانگی ظاہر کی، مجھے یقین ہے مجھے ڈوبنے سے بچانے والی والدہ مرحومہ کی دعا تھی، ورنہ بچنے کے کوئی ظاہری اسباب نہیں تھے۔
(ماہنامہ “محاسن اسلام” جنوری 2009ء)
♥
Mazeed : Urdu Articles | Islami Waqiat