Peer Zulfiqar Sahab : Hazrat Ibrahim (a.s.) Ka Waqia | Islami Waqiat Urdu

Peer Zulfiqar sahab.

Peer Zulfiqar Sahab : Hazrat Ibrahim (a.s.) Ka Waqia

Peer Zulfiqar Ahmad Naqshbandi

ذِکرِ حبیب نے تڑپا دیا دل

ایک مرتبہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنی بکریوں کا ریوڑ چرارہے تھے، کہ ایک آدمی قریب سے گزرا ، گزرتے ہوئے اس نے اللہ تعالیٰ کی شان میں یہ الفاظ ذرا بلند آواز سے کہے:

سُبحَانَ ذِی المُلکِ وَالمَلَکُوتِ سُبحَانَ ذِی العِزۃِ وَالعَظمَۃُ الھَیبَۃِ وَالقُدرَۃِ وَالکِبرِیَاءِ والجَبَرُوتِ۔
پاک ہے وہ زمیں کی بادشاہی اور آسمان کی بادشاہی والا، پاک ہے وہ عزت بزرگی ہیبت اور قدرت والا اور بڑائی ودبدبے والاہے۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب اپنے محبوب حقیقی کی تعریف اتنے پیارے الفاظ میں سنی تو دل مچل اٹھا، فرمایا کہ اے بھائی یہ الفاظ ایک مرتبہ اور کہہ دینا،

اس نے کہا کہ مجھے اس کے بدلے کیا دیں گے، آپ ؑ نے فرمایا آدھا ریوڑ، اس نے یہ الفاظ دوبارہ کہہ دئیے، آپ کو اتنا مزہ آیا کہ بے قرار ہو کر فرمایا اے بھائی یہ الفاظ ایک مرتبہ پھر کہہ دیجئے، اس نے کہا آپ مجھے اس کے بدلے کیادیں گے،

فرمایا بقیہ آدھا ریوڑ، اس نے یہ الفاظ سہ بارہ کہہ دئیے، آپ کو اتنا سرور ملا کہ بے ساختہ کہا اے بھائی یہ الفاظ ایک مرتبہ اور کہہ دیجئے

اس نے کہا اب تو آپ کے پاس دینے کے لئے کچھ بچا نہیں اب آپ کیا دینگے، فرمایا اے بھائی میں تیری بکریاں چرایا کرونگا، تم ایم مرتبہ میرے محبوب کی تعریف اور کردو. اس نے کہا.. 

حضرت ابراہیم خلیل اللہ آپ کو مبارک ہو میں تو فرشتہ ہوں مجھے اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے کہ جاؤ اور میرا نام لو اور دیکھو کہ وہ میرے نام کے لیا دام لگاتا ہے، سبحان اللہ.!

(عشق الٰہی صفحہ 31) (اہل دل کے تڑپا دینے والے واقعات: صفحہ 19)

Peer Jee Ki Baten   |   Islami Waqia Urdu

Sharing is caring!

One Reply to “Peer Zulfiqar Sahab : Hazrat Ibrahim (a.s.) Ka Waqia | Islami Waqiat Urdu”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *