Peer Zulfiqar Sahab
Peer Zulfiqar Sahab : Ek Sahabi Ka Waqia Urdu
میرے محبوب کو قسم کی ضرورت کیاہے؟
ایک صحابی رضی اللہ عنہ بکریاں چراتے تھے جب کبھی مدینہ طیبہ واپس آتے تو پوچھتے کہ قرآن پاک کی کونسی نئی آیات اُتری ہیں؟ یا نبی کریم ﷺ نے کوئی خاص بات ارشاد فرمائی ؟ ان کو بتا دیا جاتا، ایک دفعہ واپس آکر پوچھا تو انہیں بتادیا گیا کہ یہ آیات اتری ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے قسم کھا کرفرمایا کہ میرے بندو! میں ہی تمہیں رزق دینے والاہوں، جب انہوں نے یہ بات سنی تو وہ ناراض ہونے لگے اور کہنے لگے کہ وہ کون ہے جس کو یقین دلانے کے لئے میرے اللہ کو قسم کھانی پڑی؟، سبحان اللہ یہ محبت کی بات ہے۔
تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
(اہل دل کے تڑپادینے والے واقعات – محبت الٰہی – 20-21)
♥
One Reply to “Peer Zulfiqar Sahab | Mahboob Ko Qasam Khane Ki Zarurat kya Hai?”