Urdu Story : Hazrat Abubakr Siddiq (r.d) Ki Karamat

Urdu Story

Islami Waqiat Urdu Islamic Urdu Story

حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ امرالمومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے مرض وفات میں اپنی صاحبزادی ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو وصیت فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ میری پیاری بیٹی! آج تک جو میرے پاس میرا مال تھا وہ آج وارثوں کا مال ہو چکاہے اور میری اولاد میں تمہارے دونوں بھائی عبدالرحمٰن و محمد اور تمہاری دونوں بہنیں ہیں، لہٰذا تم لوگ میرے مال کو قرآن مجید کے حکم کے مطابق تقسیم کرکے اپنا اپنا حصہ لے لینا.

یہ سن کے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ اباجان ! میری تو ایک ہی بہن “بی بی اسماء” ہیں، یہ میری دوسری بہن کون ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ میری بیوی بنت خارجہ جو حاملہ ہے اس کے شکم میں لڑکی ہے وہ تمہاری دوسری بہن ہے۔

چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ لڑکی پیدا ہوئی جن کا نام “ام کلثوم” تھا۔

(تاریخ الخلفاء صفحہ 57)

Mazeed : Urdu Articles  |  Islami Waqiat

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *