Fatawa Rahimiyah Urdu
Fatawa Rahimiyah Urdu : وضو کے بعد کلمہء شہادت پڑھتے وقت آسمان کی طرف انگشت شہادت اٹھانا
♥
سوال – وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھتے وقت آسمان کی طرف انگشت شہادت اٹھانا کیسا ہے؟ بینوا توجروا۔
الجواب – بعض فقہاء نے اس کو ذکر کیا ہے اور بعض نے سرف آسمان کی طرف نگاہ اٹھانے کو بیان کیا ہے، لہذا دونوں کی گنجائش ہے اسے ضروری نہ سمجھا جائے اور نہ کرنے والوں پر نکیر نہ کی جاوے، یہ محض آداب میں سے ہے، طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے: آداب وضو میں سے ایک ادب یہ ہے کہ وضو کے بعد شہادتین پڑھنا، غزنویؒ نے بیان کیا ہے کہ آسمان کی طرف دیکھتے وقت اپنی انگشت شہادت سے اشارہ کرے۔ (طحطاوی علی مراقی الفلاح صفحہ 43 فصل فی آداب الوضوء)
حصن حصین میں ہے :
اور وضو سے فارغ ہو کر آسمان کی طرف نظر اٹھا کر تین مرتبہ کلمہ شہادت پڑھے اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ واشھد ان محمداً عبدہ ورسولہ۔ اس کے بعد یہ دعا پڑھے اللھم اجعلنی من التوابین واجعلنی منالمتطھرین، سبحانک اللھم وبحمدک استغفرک واتوب الیک جو شخص وضو کرتے وقت مذکورہ بالا دعا کرتا ہے اس کے لئے (مغفرت کا) ایک پرچہ لکھ کر اور پھر اس پر مہر لگا کر رکھ دیا جاتا ہے قیامت کے دن تک اس کی مہر نہ توڑی جائےگی ـ (اور وہ مغفرت کا حکم برقرار رہےگا) (حصن حصین عربی صفحہ 68) (حصن حصین مترجم صفحہ 100 از حضرت مولانا محمد ادریس صاحب رحمۃ اللہ علیہ) ہو سکے تو قبلہ روہو کر دعا پڑھے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ رحیمیہ | جلد چہارم | کتاب الطہارت | صفحہ21
Mazeed : Fatawa Rahimiyah