Hazrat Sulaiman
Hazrat Sulaiman A.S. Ka Faisla, Urdu Story
♥
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریمﷺ کے جلیل القدر صحابی ہیں، ان کا اصل نام عمیر کنیت ابوہریرہ خاندانی نام عبد الشمس تھا، آپؐ نے عبدالشمس سے تبدیل کر کے ان کا نام عمیر رکھا، خیبر کے موقع پر مسلمان ہوئے پھر آپؐ کا ساتھ نہ چھوڑا، ان کو احادیث یاد کرنے کا بڑا شوق تھا اسی وجہ سے بہت کم عرصہ میں آپ نے بہت احادیث یاد فرمالیں تھیں، آپ رضی اللہ عنہ نے حضور ﷺ سے (5374) احادیث نقل کی ہیں، آپ کی وفات 57 ہجری میں 78 سال کی عمر میں ہوئی حضرت ولید رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔
حدیث
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ آپؐ نے ارشاد فرمایا کہ دوعورتیں تھی،دونوں کے پاس ان کے لڑکے بھی تھے، ایک پھیڑیا آیا ان میں سے ایک کے بچے کو اٹھا کر لے گیا ان دونوں نے ایک دوسرے سے کہا کہ تمہارے بچے کو بھیڑیا لے گیا ہے، اور یہ بچہ میرا ہے، چنانچہ دونوں (عورتیں) اپنے مقدمے کو حضرت داؤد علیہ السلا م کے پاس لے گئیں، انہوں نے ان میں سے بڑی عورت کے لئے اس بچے کا فیصلہ سنایا.
حضرت سلیمانؑ کا تعجبانہ فیصلہ
پھر وہ دونوں عورتیں حضرت سلیمانؑ کے پاس سے گزریں تو ان سے بھی پورا واقعہ بیان کیا تو حضرت سلیمانؑ نے فرمایا (میں اس کا فیصلہ کروں گا) میرے پاس ایک چھری لاؤ میں اس لڑکے کے بیچ سے دوٹکڑے کر کے تم دونوں کے درمیان تقسیم کردوں گا، چھوٹی عمر والی عورت نے کہا خدا آپ پر رحم کرے ایسا نہ کیجئے گا، یہ لڑکا اسی کو دیریں اس پر حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس لڑکے کو چھوٹی عمر والی عورت کے حوالے کر نے کا فیصلہ کردیا (یعنی کہ چھوٹی عمر والی عورت کو لڑکا دیدیا گیا) (مشلوٰۃ شریف ص:58)۔
الله کا انعام
حضرت سلیمانؑ کے اس قصہ سے معلوم ہوا کہ اللہ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو بچپن سے ہی دین کی سمجھ ہوشیاری اور فیصلہ کرنے کی طاقت عطا فرمادی تھی، حضرت سلیمان علیہ السلام کے اسی طرح کے متعدد واقعات احادیث کتب میں مذکور ہیں۔
(مثالی فکر انگیز واقعات ولطائف صفحہ 64 -65)
♥
Mazeed : Urdu Articles | Islami Waqiat