Muhabbat Aur Tawfeeq e Ebadat – Ek Bandi Ki Muhabbat Ka Waqia

Muhabbat

Muhabbat Aur Tawfeeq e Ibadat

ایک شخص بازاجا رہا تھا اس نے دیکھا کہ ایک باندی کا مالک اسے بیچ رہا ہے مگر خریدار کوئی نہیں، وہ باندی دیکھنے میں بہت دبلی پتلی سی نظر آرہی تھی، اس شخص نے اس باندی کو معمولی داموں میں خرید لیا.

جب رات کو آنکھ لھلی تو اس نے دیکھا کہ وہ باندی تہجد کی نماز پڑھ کر دعا کر رہی ہے، اور  کہہ رہی ہے “اے اللہ آپ کو مجھ سے محبت رکھنے کی قسم” اس شخص نے ٹوکا کہ یوں نہ کہو بلکہ یہ کہو “اے اللہ مجھے تجھ سے محبت رکھنے کی قسم”، یہ سن کر وہ باندی بگڑ گئی اور کہنے لگی میرے آقا اگر اللہ تعالیٰ کو مجھ سے محبت نہ ہوتی تو مجھے ساری رات مصلے پر نہ بیٹھا تا اور آپ کو یوں میٹھی نیند نہ سلاتا، یہ کہہ کر اس باندی نے رو رو کر دعا کی کہ “اے اللہ اب تک میرا معاملہ پوشیدہ تھا اب مخلوق کو پتہ چل گیا ہے تو مجھے اپنے پاس بلالے” چنانچہ وہیں مصلے پر بیٹھے بیٹھے اس کی روح پرواز کرگئی۔

(عشق الٰہی صفحہ 44)

Mazeed : Urdu Articles  |  Islami Waqiat

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *